مورخہ ۲۱ ستمبر ۲۰۲۴،بروز سنیچر رات نو بجے مالیگاوں گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں شہرعزیز کی متحرک وکارگذار تنظیم آل مالیگاؤں انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن(AMETA)کی جانب سے مالیگاؤں کی مختلف ہائی اسکولوں کے نومنتخب ہیڈماسٹرز اور ہیڈمسٹریس کا شاندار استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا۔جس میں صدیقی ثریا مختار احمد(ہیڈمسٹریس مالیگاؤں گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج )،نفیس عشرت مرزا محمد امین(ہیڈماسٹر سویس ہائی اسکول )،انصاری اخلاق احمد(ہیڈماسٹر رائل یونیورسل اسکول )،نورالدین نور(ہیڈماسٹر نیو ارا)،شیخ نعیم سر (ہیڈماسٹر سر سید ہائی اسکول )،عبدالستار سر(اسسٹنٹ ہیڈماسٹر اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج )اور منصفی حنا شاہد احمد(ہیڈمسٹریس ملت انگلش اسکول )کا پھولوں کا گلدستہ، شال اور مبارکبادی کا خط پیش کرکے استقبال کیا گیا۔یہ پروگرام امیٹا کے سرپرست، استاد الاساتذہ شکیل احمد انصاری سر کی صدارت میں منعقد ہوا۔اشفاق لعل خان(صدر امیٹا، معلم جے اے ٹی گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج )نے تفصیل سے پروگرام کے اغراض ومقاصد بیان کیےاور امیٹا کی سرگرمیوں اور آئندہ کے عزائم پر سیر حاصل گفتگو کی۔نفیس عشرت سر،صدیقی ثریا میڈم،نورالدین نورسر نے اپنے تاثرات میں امیٹا کی سرگرمیوں کی سراہنا کی اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔اپنے صدارتی خطبہ میں شکیل احمد انصاری سر نے تمام ہیڈماسٹرز کو مبارکباد پیش کی اور نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کرنے کی تلقین کی۔اور امیٹا کے ممبران کے لیے تحسین آمیز کلمات کہے۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے امیٹا کے تمام اراکین نے خوب محنت کی۔اس استقبالیہ تقریب میں امین ساگر در فیضی عبدالرحمن سر،عمران خان سر، عبدالمالک درگاہی سر،رضوان رحمانی سر ،صغیر شیخ سر،پروفیسر اختر شاہ، محمد عادل سر،آصف پٹھان سر،ریحان سر،عبداللہ سر اور رئیس سر اخیر تک موجود تھے۔نظامت کے فرائض محمد مزمل سر(جامعتہ الہدی )نے انجام دیئے ۔عارف حسین سر(ہیڈماسٹر آفاق اکیڈمی )نےاظہار تشکر پیش کیا۔ش ن ا۔آل مالیگاؤں انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن
*امیٹاکی جانب سے نومنتخب ہیڈماسٹرز کا شاندار استقبال*
ستمبر 22, 2024