مالیگاؤں /. شہر مالیگاؤں کی سیاست میں کنگ میکر مانے جانیوالے گرووارڈ کی مشہور و معروف شخصیات کے ایک وفد نے مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس شعبہ اقلیتی رابطہ آفس پر حاجی محمدیوسف نیشنل سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی کہ گذشتہ دنوں مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس شعبہ اقلیتی نائب صدر حاجی محمد یوسف نیشنل کی قوم و ملت کی خدمات کومدنظر رکھتے ممبئی میں مراٹھی پترکار بھون میں قومی تنظیم کے اجلاس میں بہار سے کانگریس کےرکن پارلیمنٹ طارق انور صاحب کے ہاتھوں قومی تنظیم کے جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئےمنتخب کیا گیا.
اور شہر مالیگاؤں میں ہوئے جمیعت علماء کے الیکشن میں اتفاق رائے سے دیانہ جمیعت کے نائب صدر کے عہدے کے لئے منتخب کیا گیا.یہ دونوں عہدے ملنے پر وفد نے حاجی محمد یوسف نیشنل کو مبارکباد پیش کی انہیں شال وبوکے پیش کئے. اس موقع پرجمیل سیٹھ نے حاجی محمد یوسف نیشنل سے کہا کہ آپ کی خدمات کو دیکھتے ہوئے آپ کو اور ذمے داریاں دی جارہی ہیں ہمیں خوشی ہے، لیکن ہم آپ سے یہ چاہینگے کہ آپ جس طرح شہریان مالیگاؤں و تعقہ میں عوام کی طبی، معاشی، قومی، ملی، سیاسی سرکاری دفاتر میں خاموش خدمات کو انجام دیتے آئے ہیں. اسے برقرار رکھتے ہوئے ان خاموش خدمات کا دائرہ وسیع کرینگے، اور ہم جس طرح پہلے آپکے ساتھ شانہ بشانہ چلتے رہیں ہیں آگے بھی آپکے ساتھ شانہ بشانہ چلتے رہینگے.
حاجی یوسف نیشنل نے عوامی خدمات کا دائرہ وسیع کرنیکا تیقن دلایا اور جمیل سیٹھ پلاسٹک والے، نہال حاجی چکی والے، قمر حاجی، شکیل حاجی کھجوروالے،ناصر بھائی (ایجنٹ)، عبدالنبی ماسٹر، شفیع بھیا ہوٹل والے، سلیم پلاسٹک والے اور وفد میں شامل دیگر افراد کا شکریہ اداکیا.