*رضا چوک و اطراف میں پرشاشک کے ہاتھوں شجرکاری حفاظت گروپ کی جانب سے استقبال۔*
ستمبر 19, 2024
(پریس ریلیز) رضا چوک و اطراف میں درختوں کی کمی ہے اس علاقے میں کارخانے، سائزنگ وغیرہ کثیر تعداد میں ہے ماحول کو صاف ستھرا اور اور آلودگی کو کم کرنے کے لیے حفاظت گروپ مالیگاؤں کی جانب سے پرشاشک رویندر جادھو صاحب سے خان باقر حسین و محمد عارف نوری نے گزارش کی تھی جابر شاہ صاحب ڈائریکٹر اب تک نیوز کی رہنمائی میں اس علاقے میں شجرکاری کی جائے کمشنر صاحب نے فوراً اس مطالبے پر 20 درخت جالی کے ساتھ دینے کا وعدہ کیا اسی مناسبت سے 20 ستمبر بروز جمعہ 4 بجے رضا چوک پر کمشنر صاحب و محلّے کے سرکردہ افراد کے ہاتھوں شجرکاری کی جائے گی ساتھ ہی ایک استقبالیہ پروگرام حفاظت گروپ مالیگاؤں محمد عارف نوری، مشہور صنعت کار خان باقر حسین صاحبان کی جانب سے کیا جائے گا اس استقبالیہ پروگرام میں مالیگاؤں شہر کارپوریشن پرشاشک (کمشنر) رویندر جادھو صاحب کا استقبال و شکریہ ادا کیا جائے گا۔