جلوس میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جلوس میں شریک عاشقان رسول کو تھنڈاپانی پیش کرنے کے لئے دعوت اسلامی ہند کے GNRF غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن کے شعبہ کے تحت ٹھنڈے پانی کا اسٹال آزاد نگر مالیگاؤں میں لگایا گیا، اس اسٹال سے جلوس میں شریک عاشقان رسول کو پانی پلاکر انکو راحت فراہم کی گئی، مقامی لوگوں نے جی این آرایف کے اس کام کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔
غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن دعوت اسلامی کا ایک سماجی اور فلاحی ونگ ہے جس کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ۔ جو معاشرے کے لوگوں کی مختلف طریقوں سے خدمت کرتا ہے۔ موسم سرما میں غریبوں اور ضرورت مندوں میں قمبل کی تقسیم، گرمیوں میں پینے اور کے پانی کی فراہمی شجر کاری کے موسم میں پودے لگانا اور صحت کے مسائل سے دو چار لوگوں کے لیے ہیلتھ کیمپس کا انعقاد، اس کے ساتھ ساتھ وقتا فوقتا خون کے عطیہ کیمپ، راشن کٹس کی تقسیم کے ساتھ ضرورت مندوں اور غریبوں کی مدد کرنا اس محکمہ کا بنیادی اور خصوصی کام ہے.
منجانب:- میڈیا ڈپارٹمنٹ دعوت اسلامی مالیگاؤں