سماجوادی نامزد کردہ امیدوار شانِ ہند کا عوامی بالخصوص شہر کی بہن بیٹیوں سے ملاقات کا سلسلہ دراز ہے۔کل بروز جمعہ شام 4 بجے شان ِ ہند سماجوادی وفد کے ساتھ دانش پارک پہنچی۔دانش پارک محلے کے نوجوانان اور خواتین نے سماجوادی وفد کا زبردست استقبال کیا۔یہاں سماجوادی پارٹی کی لیڈیز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شانِ ہند نے کہا کہ "میں خود ایک خاتون ہون،خواتین کے مسائل سمجھتی ہوں،ایک خاتون بیٹی،لڑکی،بہو، عورت،بیوی،ماں، اور ساس کا کردار ادا کرتی ہے،بے شمار مسائل بالخصوص روزگار اور تعلیم کے مسائل سے ہماری شہر کی خواتین نبرد آزما ہیں۔شہر کی خواتین محنت کش ہیں،محنت کش خواتین کے مسائل کا حل خاتون کے زریعے ہی ہو سکتا ہے۔" شان ہند نے کہا کہ "ہمارے شہر میں گزشتہ 25 برسوں سے خواتین کی ووٹوں کا غلط استعمال ہوا ہے۔خواتین کے لیے کوئی ایسا زمینی کام نہیں کیا گیا جس پر شہر کے موجودہ و سابق آمدار ووٹ طلب کریں۔" شانِ ہند "میری بہن میرا غرور" پروگرام برائے خواتین کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ "26 اکتوبر بروز سنیچر دوپہر 3 بجے لوٹس لانس میں "میری بہن میرا غرور" پروگرام برائے خواتین کا سماجوادی پارٹی کی جانب انعقاد کیا گیا ہے۔اِس اہم پروگرام میں سماجوادی پارٹی خواتین سے ملاقات کرے گی اُن کے مسائل حل کرنے کے لیے زمینی سطح پر منظم اقدامات کرے گی۔" دانش پارک میں خواتین شان ِ ہند کے استقبال کے لئے کھڑی تھیں۔موجودہ و سابق آمدار کے زریعے کام نا کیے جانے کی شکایت کیں۔شانِ ہند نے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات اٹھائے ہیں۔اِسی کے ساتھ شانِ ہند نے "میری بہن میرا غرور " پروگرام برائے خواتین میں شرکت کے لیے اپیل کی ہے۔دانش پارک میٹنگ کا انعقاد سماجوادی پارٹی کے وسیم شیخ،عبدالمعبود،مزمل انصاری اور اخلاق انصاری کے توسط سے ہوا۔جبکہ خواتین میں شمیم بانو،رضیہ بانو اور صدف آپا وغیرہ نے محنت کی۔
خواتین کے مسائل کا حل خاتون کے زریعے،دانش پارک میں لیڈیز کارنر میٹنگ "میری بہن میرا غرور" عنوان سے آج بروز سنیچر دوپہر 3 تین بجے لوٹس لانس میں سماجوادی پارٹی کی میٹنگ برائے خواتین
اکتوبر 26, 2024