گزشتہ دو جلوس اور نومینیشن ریلی کی تاریخی کامیابی کے بعد سماج وادی کی لہر محسوس کی جا رہی ہے۔سماج وادی پارٹی کے حوصلے بلند ہیں۔اِس ضمن میں حاصل تفصیلات کے مطابق کل بروز جمعہ سلامت آباد چوک میں شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک سماج وادی پارٹی کا تیسرا انتخابی جلسہ عام منعقد ہونے جا رہا ہے۔اِس جلسہ عام میں سماج وادی پارٹی کی نامزد امیدوار شان ہند نہال احمد اور یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ سماج وادی پارٹی کے ذمہ داران عوام سے خطاب کریں گے۔موجودہ اسمبلی انتخابات شباب پر ہے۔سماج وادی کی لہر میں تیزی آ رہی ہے۔اِس سلسلے میں انتخابی جلسہ عام کو لیکر سما وادی پارٹی ذمہ داران نے عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔
کل جمعہ کو سلامت آباد چوک میں سماج وادی کا جلسہسماج وادی کی لہر
اکتوبر 31, 2024