مالیگاؤں (پریس نوٹ) اسمبلی الیکشن کے پیش نظر مالیگاؤں سینٹرل اور آؤٹر کیلئے شیو سینا کے حوصلے بلند ہیں۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس نعرے کو صحیح معنی دینے کیلئے مسلم سماج کو بھی موقع دینے اور ساتھ لیکر چلتے ہوئے شیو سینا کو وزیراعلیٰ کی کرسی حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اس مقصد کے تحت ناسک ضلع شیو سینا ( ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے اپ نیتا ڈاکٹر شری ادوے پرشانت ہیرے اور مالیگاؤں مہا نگر پرمکھ جناب آصف اسماعیل نیشنل والا نے حال ہی میں ایک پروقار تقریب میں شیو سینا(یو بی ٹی) کے عہدوں کی تقسیم کی ہے۔
مالیگاؤں مہانگر پرمکھ آصف نیشنل والا نے 10،اپ مہانگر پرمکھ، 10،وبھاگ پرمکھ اور 80، سے زائد شاکھا پرمکھ کے عہدے مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی میں تفویض کئے ہیں۔ شیو سینا کے نئے عہدیداروں کو تعصب کا زہر ختم کرنے، ہندو، مسلم،سکھ عیسائی انسانیت کے نام پر کاندھے سے کاندھا ملاکر چلنے اور نفرت کی سیاست کو ختم کرنے کا پیغام دیتے ہوئے بھارت کا سنویدھان بچانے اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والی فرقہ پرست پارٹیوں کو اقتدار سے دور کرنے کا عہد لیا گیا انہوں نے کہا کہ شیو سینا (یو بی ٹی) کا ہر سینک اس سوچ کیساتھ آگے بڑھے کہ اب شیو سینا پکش پرمکھ ادھو بالا صاحب ٹھاکرے کو سی ایم کی کرسی پر بیٹھا کر ہی دم لیں گے
ادھو با لا صاحب ٹھاکرے شیو سینا کے اپ نیتا ڈاکٹر ادوے ہیرے نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں آصف نیشنل والے کی قیادت میں شیو سینا (یو بی ٹی) نئی طاقت اور نئے حوصلوں کیساتھ کام کررہی ہے اس موقع پر آصف نیشنل والا نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقامی شیو سینا آفس سے سیاسی، سماجی، ملی، تنظیمی، اور دینی خدمات کے علاوہ ہر طرح کے سرکاری، درباری کام بلا معاوضہ کئے جائیں گے اس موقع ضلع پرمکھ گنیش داھاترک, کیلاش تسگے، جیتو دیسلے، لکی کھیرنار، سجیت دادا، وغیرہ وغیرہ حاضر تھے اس طرح کی پریس نوٹ آصف نیشنل والا نے اپنی دستخط سے جاری کی