چندی گڑھ : ہریانہ کو جمعرات کو نیا وزیراعلی مل گیا ہے۔ نایب سنگھ سینی نے جمعرات کو ریاست کے نئے وزیراعلی کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ نائب سنگھ سینی کی حلف برداری کی تقریب چنڈی گڑھ سے متصل پنچکولہ کے سیکٹر-5 کے دسہرہ گراؤنڈ میں ہوئی۔ اس حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم مودی کے علاوہ 18 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ نے شرکت کررہے ہیں۔ بی جے پی کی اتحادی جماعتوں کے لیڈران بھی اس موقع پر موجود ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ نائب سینی دوسری بار ہریانہ کے وزیر اعلیٰ بنے ۔ حال ہی میں ہریانہ میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے واضح اکثریت حاصل کی تھی ۔ 90 رکنی اسمبلی میں بی جے پی نے 48 سیٹیں جیتی تھیں
حلف برداری کی تقریب میں بہار کے وزیراعلی نتیش کمار بھی پہنچے ۔ این ڈی اے حلقوں کے رہنما بھی پنچکولہ پہنچے ہیں۔ نتیش کے علاوہ چراغ پاسوان بھی یہاں موجود ہیں۔ وزیراعلی یوگی، امت شاہ، جے پی نڈا، ہماچل کے سابق سی ایم جے رام ٹھاکر اور دیگر لیڈر بھی موجود ہیں۔ وزرائے اعلی اور وزیراعظم مودی کے علاوہ کابینہ کے وزراء کو اسٹیج پر جگہ دی گئی ہے۔