مالیگاؤں (راست نامہ نگار) انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کے پہلے انتخابی تشہیری جلسہ عام خیابان نشاط چوک سے آصف شیخ رشید نے شہر کی عوام سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ مفتی اسمٰعیل قاسمی صاحب کو جامع مسجد میں رہنے دیں اور مجھکو اسمبلی میں نمائندگی کا موقع دیں ۔میں ان شاء اللہ پورے شہر سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں مسلمانوں کی نمائندگی کرونگا ۔فرقہ پرستوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر منہ توڑ جواب دونگا ۔پھر چاہے مالیگاؤں کو لینڈ جہاد، لو جہاد کے نام پر بدنام کرنے کی بات ہو یا مآب لنچنگ پر ظلم و زیادتی کی بات ہو یا پھر ہمارے پیارے آقا حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون کی بات ہو ۔بس کو قانون کے مطابق سبق سکھاؤنگا ۔آصف شیخ نے کہا کہ شہریان نے پانچ سال قبل اسد اویسی صاحب کو دیکھ کر ایک مفتی اور عالم کو اسمبلی میں کامیاب بنا کر بھیجا ۔مجلس اتحاد المسلمین نے مالیگاؤں کے نوجوانوں کو جذبات میں لایا، عورتوں کی ووٹیں حاصل کی ۔ مسلمانوں کی نمائندگی کا وعدہ کیا لیکن پورے پانچ سال تک فرقہ پرستوں کی گود میں بیٹھے رہے ۔مفتی اسمٰعیل نے مالیگاؤں شہر کے نوجوانوں کے جذبات اور بزرگوں و ماں بہنوں کی دعاؤں کو بھی فروخت کردیا ۔مالیگاؤں شہر کی مسلم ووٹوں کو مفتی اسمٰعیل نے شیو سینا و بی جے پی کی جھولی میں ڈال کر کروڑوں روپے رشوت لے لی ۔پورے پانچ سال اسمبلی میں خاموش رہے ۔مآب لنچنگ پر خاموشی ۔حضور صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے گروہ راج کے خلاف خاموشی، مسجد میں گھس کر مارنے والے فرقہ پرست ایم ایل اے کی دھمکی پر اسمبلی میں خاموشی ۔مالیگاؤں آکر قلعہ جھونپڑ پٹی کو اکھاڑ پھینکنے والے نتیش رانے کیخلاف اسمبلی میں خاموشی اختیار کئے ۔آصف شیخ نے کہا کہ آپ مجھکو کامیاب کرو میں ان شاء اللہ ان سب کو قانون کے مطابق اسمبلی میں جواب دونگا ۔کارروائی کرواؤنگا ۔
آصف شیخ نے خیابان نشاط چوک کے جلسے سے کہا کہ یہ علاقہ قلعہ رسول پورہ، موتی پورہ، اسلام آباد، غالب نگر و اطراف کے تمام علاقے علما کرام اور بزرگوں کے زیر سایہ ہیں ۔اس علاقے نے جہاں شہر کو رنگین ساڑی سے روزگار دیا وہیں علم دین کی روشنی بکھیری ہے، اسکولیں کھولی ہیں ۔علماء کی اس بستی سے میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ مجھکو اسمبلی میں کامیاب کریں میں اس علاقے کے رنگین ساڑی کے مسائل حل کرونگا، شہر کے بنکروں و مزدوروں کے مسائل حل کرونگا ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس بستی کے لوگوں نے مفتی اسمٰعیل کو بہت قبول کیا ۔کبھی فدائین دستہ بن کر تو کبھی محبان بن کر لیکن مفتی اسمٰعیل نے اس علاقے والوں کو کیا دیا؟ آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے فدائین دستہ کے جذبات سے کھلواڑ کیا ہے وارڈ کی عوام سے دوغلی پالیسی اختیار کی ہے اور کروڑوں روپے کا فنڈ اسلام آباد والوں کو دیا ہے ۔آصف شیخ نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ ایک دفعہ اور 2017 کہ طرح اندر کی مار بتائیں اور اسمبلی چناؤ میں مجھکو ووٹ دیں ۔انہوں نے کہا کہ پانی کی ٹانکی والے دادا گیری کرتے ہیں ۔اس علاقے کے نوجوانوں کو ڈراتے دھمکاتے ہیں، مارتے ہیں، زمین کارخانے پر قبضہ کرتے ہیں اور پنچایت میں توڑی کرتے ہیں ۔اپ کب تک انکے ظلم و ستم کو برداشت کرتے رہو گے؟ مجھکو ووٹ دیں میں قانون کے مطابق انکی دادا گیری ختم کرونگا ۔آصف شیخ نے کہا کہ موجودہ ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے حکومت سازی سے لیکر راجیہ سبھا اور ایم ایل سی چناؤ اور اسپیکر چناؤ میں بھی شیو سینا و بی جے پی سے کروڑوں روپے رشوت لیکر ووٹ دیا اور مسلمانوں کی ووٹوں کا سودا کر ذاتی مفاد حاصل کیا ۔وہ پانچ سال تک ناکام ایم ایل اے رہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ دیانہ رمضان پورہ میں ایک بڑے لیڈر کیا سرپرستی میں باہر کے بیوپاری مالیگاؤں میں پاورلوم لگا رہے ہیں ۔اپنے روزگار کو خطرہ ہے ۔ہماری صنعت کو خطرہ ہے ۔ہم بنکر ہیں اپنے لوم کے مالک ہیں لیکن ہمیں مزدور بنانے کی سازش ہورہی ہیں اور ایم ایل اے خاموش ہیں ۔تانبا کانٹا پر مسلم بنکروں کیساتھ سوتیلا سلوک ہورہا ہے کوئی بولنے والا نہیں ہے ۔اب وقت آگیا ہے کہ آپ مجھکو ووٹ دیں اور صنعت کی بقاء کریں۔
اس انتخابی جلسہ عام سے آصف شیخ نے اپوزیشن کے چیلینج کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ اجاؤ، اچھائی اور برائی پر چناؤ لڑنے کیلئے میں تیار ہوں ۔مفتی اسمٰعیل کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے آصف شیخ نے کہا کہ مجھ میں اور میرے اسٹیج میں کتنی اچھائی اور برائی ہے اور انکے اسٹیج اور ان میں کتنی اچھائی اور برائی ہے میں بتانے تیار ہوں ۔ علماء کرام اس بات کی اجازت دیں ۔ورنہ کل اچھائی اور برائی پر جب میں بولونگا تو کہنا مت کہ شیخ آصف اب بس، رک جاؤ ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم کام، ملت، مسلمان ،نوجوانان مالیگاؤں اور جمہوریت کی بقاء کیلئے چناؤ لڑ رہے ہیں ۔ہم الیکشن میں مفتی اسمٰعیل اور انکے لوگوں کی جیسی سیاست نہیں کرینگے ۔آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل ناکام ہو گئے ہیں اور انہیں شکست کا خوف ستا رہا ہے تو وہ مدعے سے ہٹ کر عوام کو پھر گمراہ کرنے نکل پڑے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ میں شہر کے تمام بنکروں سے اپیل کرتا ہوں کہ تانبا کانٹا پر جو مسائل ہیں اس پر ایم ایل اے نے کچھ نہیں کیا ۔میں اس مسلے کو بھی حل کرونگا ۔ملک اور ریاست کے حالات خراب ہوتے نظر آرہے ہیں فرقہ پرستوں کی بری نظر مالیگاؤں پر لگی ہوئی ہے ایسے وقت میں ہمیں ایک تجربہ کار ہوش مند نوجوان کو کامیاب کرنا ہے ۔یہ جلسہ اقبال پہلوان کی صدارت میں منعقد کیا گیا ۔اس موقع پر حافظ انیس اظہر، سید مسلم، اسماعیل ملا وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔