"کل سماج وادی پارٹی کی نامزد امیدوار شان ہند نہال احمد نے اپنا امیدواری فارم درج کرایا۔کل کی نومینیشن ریلی کے بعد سے شہر میں تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے،سماج وادی پارٹی موجودہ اسمبلی چناؤ میں جیت کی طرف گامزن ہے"۔ اِس طرح کا اظہار سماج وادی پارٹی یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے پریس کانفرنس کیا۔کل کی تاریخی نومینیشن ریلی کے بعد آج انہوں نے پریس کانفرنس سے کہا کہ" میں گزشتہ کئی دنوں سے شہریان اور میڈیا سے بول رہا ہوں کہ موجودہ اسمبلی الیکشن میں فرقہ پرست بھگوا پارٹی بھاجپ مالیگاؤں سینٹرل سے امیدوار کیوں نہیں کھڑا کر رہی ہے؟ اِس کا جواب ثبوت کے ساتھ دونگا" مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ" 10 کروڑ کارکن رکھنے والی دنیا کی سب سے بڑی فرقہ پرست پارٹی بھاجپا مالیگاؤں میں امیدوار اس لیے کھڑا نہیں کرتی کہ موجودہ و سابق آمدار ہی بی جے پی کے امیدوار ہیں۔بی جے پی کے ریاستی ذمہ دار نے مجھ سے کہا کہ ہم اپنا امیدوار نہیں دینگے۔کیونکہ اگر شیخ آصف جیت جاتے ہیں تو وہ اجیت پوار کے ساتھ جائیں گے اور مفتی اسماعیل نے نعمانی پل پر کھڑے ہوکر کہا ہیکہ میں ڈھائی سال مہایوتی والوں کے ساتھ رہا ہوں"۔ مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ"آصف شیخ کھلے عام کہتے ہیں غدار اور فرقہ پرست اجیت پوار کے ساتھ ہیں، جبکہ موجودہ آمدار شندے کے ساتھ ہیں"۔ مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ"شیخ رشید خانوادے کی غنڈہ گردی،حرام خوری اور نشہ فروختگی روکنے میں موجود آمدار مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ" شیخ رشید صاحب مرحوم نے اعتراف کیا تھا کہ 1999 کے الیکشن میں نہال صاحب کو شکست دینے کیلئے آر ایس ایس اور بھاجپا والوں کا ساتھ لیا گیا تھا،اِس مرتبہ جب سماج وادی پارٹی جیت کی طرف گامزن ہے تو یہی آر ایس ایس اور بی جے پی کے ایجنٹ مجھے تڑی پار کرانے کی کوشش کر رہے ہیں" ۔ تڑی پار پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ" شیواجی مجسمہ پر دھرنے دینے کو ملا کر مجھ پر کل 20 کیسیس ہیں،شہر میں واحد لیڈر ہوں جس پر اتنا کیس ہے"۔ مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ" پولیس عملے کی طرف سے تڑی پار کی اطلاع ملی ہے،وکلاء سے گفت و شنید جاری ہے۔اگر ایسا ہو بھی جاتا ہے تب بھی سماج وادی پارٹی پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑے گی۔" یوا نیرا مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ"شہر پانچ ہزار کے قریب بی جے پی کی ووٹ ہیں،لیکن امیدواری اِس لیے نہیں کہ اگر آصف شیخ اور مفتی اسماعیل فتح حاصل کرتے ہیں تو وہ آخر میں بھاجپ میں ہی جاکر بیٹھنے والے ہیں دونوں آمدار بھاجپ دوست ہیں" ۔اِس پریس کانفرنس میں سماج وادی پارٹی کی نامزد امیدوار شان ہند،یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی،اطہر حسین اشرفی، کلیم بھیا لال شاہ، سہیل عبدالکریم،پروفیسر رضوان خان سر، عتیق شاہ، اقبال قلعہ، عبدالرحمٰن انصاری، محمد وائرمین، ابواللیث انصاری کے علاوہ پارٹی کے ذمہ داران موجود تھے۔
"آجی اور ماجی آمدار مالیگاؤں سینٹرل سے بھاجپ کے امیدوار،مجھے تڑی پار کرنے کی کوشش جاری ہے" کل کی نومینیشن ریلی کے بعد آج سماج وادی پارٹی یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی کی خصوصی پریس کانفرنس
اکتوبر 31, 2024