مالیگاؤں شہر کی مشہور و معروف جھنکار فیمیلی کے ہونہار چشم و چراغ انصاری فیضان احمد محمد یاسین جھنکار نے اپنی تعلیمی قابلیت کے جوہر بکھیرتے ہوئے حال ہی میں VNIT نیشنل انسٹی ٹیوٹ ناگپور ایم ٹیک کی اعلیٰ ڈگری سے سرفراز ہوئے۔ فیضان احمد کی اس نمایاں کامیابی پر مبارکبادیوں کا سلسلہ دراز ہے۔ جھنکار فیمیلی کے اس ہونہار فرزند نے اس سے قبل بھی اپنی تعلیمی سرگرمیوں سے شہر عزیز مالیگاؤں اور اپنے خاندان کا نام روشن کیا ہے۔ پروگریسیو انگلش اسکول سے اپنا تعلیمی سفر شروع کرتے ہوئے فیضان نے کے بی ایچ بھائے گاؤں سے سول انجینئرنگ میں ڈپلومہ کیا۔ بعدہٗ ایم آئے ٹی کالج اورنگ آباد سے سول انجینئرنگ میں ڈگری کورس میں امتیازی نمبروں سے کامیاب ہوئے، اسی طرح سینٹرل گورنمنٹ کالج سے اسٹرکچرل انجینئرنگ کی تکمیل کی۔ فی الحال ممبئی میں اسٹرکچرل ڈیزائن انجینئر کے طور پر اعلیٰ منصب پر فائز بہت سارے پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔
فیضان احمد محمد یاسین جھنکار کی ایم ٹیک میں نمایاں کامیابی کے موقع پر 15 ستمبر 2024ء کو VNIT نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ناگپور میں منعقدہ کانووکیشن میں انھیں پروفیسر ڈاکٹر پریم لال پٹیل کے ہاتھوں ڈگری اور میڈل سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ انسٹی ٹیوٹ میں 5000 طلبہ میں محض چند ہی مسلم طلبہ زیر تعلیم تھے اور ان میں مالیگاؤں کے اس ہونہار فرزند نے نمایاں طور پر اپنی کامیابی درج کرائی، موصوف کو اس اعزاز پر مبارکباد پیش کرنے والوں میںعامر انصاری (کریئر گائیڈنس ممبئی)، اقبال برکی سر، ڈاکٹر حسن الدین شیخ (سابق میڈیکل آفیسر)، لیاقت پٹھان سر (ناسک)،سابق کارپوریٹر فاروق قریشی، عرفان علی عابد علی، سعید کیپٹن، لیاقت شیدا سر (شیدا ایجوکیشن سوسائٹی)، ڈاکٹر عارف بیگ (شفاء لیباریٹری)، ایڈوکیٹ اعظم خان، ایڈوکیٹ قیصر مہدی، ایڈوکیٹ مجیب مومن، ایڈوکیٹ فرید مینار والا، آرٹسٹ احمد شفیق، مرتضیٰ حسن سر، پروفیسر رضوان خان سر، رئیس پہلوان (انصار روڈ)، کاملی نظیر صاحب (MMC)، ایڈوکیٹ شاہد ندیم انصاری (ممبئی ہائی کورٹ)، عتیق کشمیری، شیخ تنویر (ترقی تعلیم)، چھوٹا جمیل (سوشل ورکر)، مشاہد حسین رضوی، عطاء الرحمٰن نوری، دیویانگ سوسائٹی،عثمان غنی اسکس، یوسف سیٹھ نیشنل، حج کمیٹی سکریٹری ہارون عاشق علی، ڈاکٹر حامد اقبال، نہال سیٹھ چمڑے والے، حافظ غفران اشرفی(امام و خطیب مسجد یارسول اللہ)، اظہر مہدی (نیوارا انگلش میڈیم اسکول)، محمد رضا سر، سلیم یوسف (ناکے والے)،ڈاکٹر ساجد صدیقی، غلام ربانی (صابری ڈابی)، ڈاکٹر رئیس صدیقی، چیئرمن جنتا بینک لقمان احمد، اشرف کمپیوٹرس، غلام مصطفیٰ (نوری مشن)، ڈاکٹر اقبال محمد اسحاق، رضوان میمن (تمنا ہوزیری)، مولانا عبداللہ (خطیب و امام مسجد مفتی اعظم ہند) ، شفیق اینٹی کرپشن شامل ہیں۔