بروز جمعہ 25 اکتوبر شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک صراط چوک میں سماجوادی پارٹی کا پہلا انتخابی جلسہ عام "ہم سب ایک ہیں" عوامی ہجوم میں صد فیصد کامیاب ہوا۔یاسین سیٹھ کتھے والے کی صدارت میں جاری اِس جلسہ عام سے سماجوادی پارٹی کے ذمہ داران نے عوام سے خطاب کیا۔سماجوادی پارٹی کی نامزد کردہ امیدوار شان ہند نہال احمد نے اپنے والد نہال صاحب کے ہو بہو انداز میں عوام کو "ساتھیو" سے مخاطب کر کے کہا کہ"دونوں ہرے جھنڈے مالیگاؤں شہر میں بھگوا جھنڈے کی دلالی کر رہے ہیں۔ہرے جھنڈے مذہبی شدت پسندی کا ثبوت ہیں۔مالیگاؤں شہر کے طلبہ،نوکری پیشہ لوگ،ٹیچرز،ڈاکٹرس اور وکلاء کو اِس ہرے جھنڈے کا بھگتان بھگتنا پڑ سکتا ہے،بھگوا دہشت گردی کرنے والے لوگ عوامی مقامات اور بسوں اور ٹرینوں میں ہرے جھنڈے کی مخالفت میں مالیگاؤں شہر کی عوام کو تکلیف پہنچا سکتے ہیں۔"شان ِ ہند نے کہا کہ"12 نومبر کے معاملے میں شیخ رشید خانوادہ ذمہ دار ہے۔ 12 نومبر معاملے میں شیخ رشید نے پریس کانفرنس لیکر کہا تھا کہ گرفتار ہوئے لوگ بے گناہ نہیں ہے اور آج آصف شیخ 12 نومبر معاملے کے متاثرین کے ہمدرد بنے پھر رہے ہیں " شانِ ہند نے عوامی مجمع سے خطاب کہتے کرتے ہوئے کہا کہ "تیرا میرا رشتہ کرنے والوں نے فلسطین کے جھنڈے پر کیوں کہا کہ ہمارا کوئی تعلق نہیں،جبکہ بھاجپ حکومت سے قبل ہندوستان اور فلسطین کے تعلقات ہیں" شانِ ہند نے نہالی انداز میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ"ہمارے لیے ہماری ڈھال ہمارا دستور ہے۔مالیگاؤں شہر میں اللہ کے واسطے مذہب کی سیاست مت کرو"۔ اِس جلسے سے سماجوادی پارٹی یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ"ماسٹر اسٹروک کرنے والے آصف شیخ نے ماسٹر مسٹیک کی ہے۔" مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ"یہ انسانی سروں کا سیلاب ماحول کے بدلاؤ کا ثبوت ہے۔"اِس جلسہ عام اطہر حسین اشرفی نے بھی تقریر کی۔اطہر حسین اشرفی نے اپنی تقریر میں کہا کہ"شہر کے ایک مفتی آمدار اسٹیج سے نام لیکر ہماری بہن بیٹیوں کو ذلیل کر رہے ہیں۔" اطہر اشرفی نے کہا کہ"مفتی صاحب تم سے سیاست نہیں ہو سکتی تم مسجد مدرسہ سنبھالو"۔ پروفیسر رصوان خان سر نے کہا کہ "آجی اور ماجی دونوں بی جے پی کے ایجنٹ ہیں ہیں۔شہر میں نشہ کا دھندہ بند کروانے میں موجودہ آمدار ناکام رہے۔" آمین فارق نے کہا کہ"ایک عورت نے شہر کو بچانے کی ہمت کی ہے۔اُسے بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔" واضح رہیکہ اسٹیج کے چاروں جانب عوامی سروں کا سیلاب تھا۔شان ِ ہند کی تقریر سننے پردہ نشین خواتین اپنے گھروں کی جالیوں میں کھڑی تھیں۔سماجوادی پارٹی کی نامزد کردہ امیدوار شان ہند کی جلسہ گاہ میں آمد پر سماجوادی پارٹی ورکرز نے آتش بازی اور پھولوں کا چھڑکاؤ کیا۔یاد رہیکہ اِس جلسہ سے سماجوادی پارٹی ترجمان معین اختر کے علاوہ ذمہ داران نے بھی تقریر کی۔تمام مقررین نے یک لہجہ کہا کہ "خاتون قیادت قبول کریں،بھاجپ دوستوں کو گھر بٹھادیں،تعلیم،تعمیر اور ترقی کی بنیاد پر سماجوادی پارٹی کی نامزد کردہ امیدوار شان ہند کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں"۔جلسہ گاہ میں سماجوادی نیوز نیٹورک انچارج نے عوام سے بات چیت کی۔ایک بزرگ شخص نے کہا کہ"ساتھی نہال صاحب کا جلسہ ایسا ہی ہوا کرتا تھا،عوام کا مجمع ایسا ہی رہا کرتا تھا۔" دیگر ایک شخص نے کہا کہ"سہر میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ سیاست داں شان ِ ہند ہے۔شان ِ ہند نہال صاحب کی بیٹی ہے،اِس خاتون کو کامیاب کرنا وقت کی ضرورت ہے۔" اِس جلسہ عام میں شاہ چھپر بند برادری کے سربراہ عتیق شاہ صاحب اپنے گروپ کے ساتھ شامل ہوئے۔سرفراز منجن والا صاحب اپنے گروپ کے ساتھ شامل ہوئے۔ شہر کے مختلف علاقوں سے عوام اور گروپ جوق در جوق شامل ہوتے رہے۔اِس جلسہ میں سماجوادی پارٹی کی نامزد کردہ امیدوار شان ہند،یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی،رشید سیٹھ یولے والے،توصیف شیخ،سلیمان سیٹھ،رئیس سیٹھ لال املی،اطہر حسین اشرفی،مسیح اللہ بیسٹ،معین اختر،مختار محمد،قمرلہدی سیٹھ،عاشق علی،سجاد احمد اور الطاف احمد کے علاوہ خوشامد پورہ،بیلباغ صراط چوک کے تعلیم یافتہ افراد اور سماجوادی پارٹی کے تمام افراد شریک رہے۔
"دونوں ہرے جھنڈے مالیگاؤں شہر میں بھگوا جھنڈے کی دلالی کر رہے ہیں:"شانِ ہند"ماسٹر اسٹروک کرنے والے شیخ آصف نے ماسٹر مسٹیک کی ہے:مستقیم ڈگنیٹی سابق کارپوریٹر آمین فاروق سماجوادی پارٹی میں شامل
اکتوبر 26, 2024