سنی جمعیت الاسلام کی سماج وادی پارٹی کو حمایت ،سماج وادی کی لہر مضبوط
اکتوبر 31, 2024
"فرقہ پرستی،نشہ خلافی،تعمیر اور ترقی کی بنیاد پر آل اندیا سنی جمیعت الاسلام کی جائزہ کمیٹی نے سماج وادی پارٹی کی نامزد امیدوار شان ہند نہال احمد صاحبہ کو اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔" اِس طرح کا اعلان آج آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام کے صدر صوفی نورالعین صابری نے پریس کانفرنس کے زریعے کیا۔آج دو پہر تین بجے اردو میڈیا سینٹر پر پریس کانفرنس سے آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام کے صدر نے کہا کہ"موجودہ اسمبلی انتخابات میں کس امیدوار کو حمایت دیا جانا ہے؟ کونسا امیدوار شہر کی تعلیم،تعمیر اور ترقی کیلئے موزوں ہے؟ کونسی پارٹی جیت اور کامیابی کی طرف گامزن ہے؟ کس سیاسی پارٹی کا تعلق اور امیدوار فرقہ پرست پارٹی سے نہیں ہے؟ اِن تمام سوالوں کے جوابات جاننے کیلئے آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام کی جائزہ کمیٹی شہر بھر میں دورہ کر رہی تھی۔آج ہماری جائزہ کمیٹی نے فیصلہ لیا ہیکہ ہم سماج وادی پارٹی اور اِن کی نامزد امیدوار شان ہند نہال احمد کو اپنی حمایت دیتے ہیں اِس یقین کے ساتھ کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ہم پوری طاقت کے ساتھ شانِ ہند اور مستقیم ڈگنیٹی کا ساتھ دینگے۔" صوفی نورالعین صابری نے کہا کہ"گزشتہ اسمبلی انتخابات میں صوفی غلام رسول صاحب مرحوم نے جنتادل کو حمایت دی تھی اور اُس وقت کی جنتادل نے مفتی اسماعیل کی حمایت میں تھی۔لیکن اب ماحول بدل چکا ہے۔عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔سماج وای کی لہر صاف ہو رہی ہے۔" صوفی نورالعین نے مزید کہا کہ"نہالی دبدبہ،تعلیم،تعمیر،اشوک استھمبھ کی تعمیر،نشہ کے خلاف تحریک،فرقہ پرستوں کو منہ توڑ جواب دینے جیسی سرگرمیاں سماج وادی پارٹی،شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی نے اپنے دم پر کیا ہے"۔ اِس پریس کانفرنس میں مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ"نہالی سوچ کے ساتھ سماج وادی کی لہر ہے۔مالیگاؤں اب تبدیلی چاہتا ہے۔نومینیشن ریلی کے بعد مالیگاؤں شہر میں تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔عوام سماج وادی کی طرف جڑ رہے ہیں۔صوفی نورالعین صابری اور آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام نے تبدیلی کی بنیاد پر ہی ہمیں حمایت دی ہے۔ہم سماج وادی پارٹی کے ذمہ داران صوفی نورالعین اور آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام کا شکریہ ادا کرتے ہیں" آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام کے صدر صوفی نورالعین صابری کے علاوہ اراکین میں اکبر اشرفی،عارف نوری،صوفی افضال قادری،صوفی امتیاز قادری،مولانا عبدالرشید مجددی،شکیل مقادم،مولانا امتیاز قادری،صوفی رفیق قادری،اخلاق احمد قادری،عمران اشرفی،صوفی کلیم قادری،نوشاد احمد،نصیر انصاری،برکتی محمد مصطفی،صوفی فخرالدین،صوفی محمد حسین،فیصل صاحب وغیرہ نے دستخط کے ساتھ حمایتی مکتوب سماج وادی پارٹی کے ذمہ داران کو سونپا۔اِس پریس کانفرنس میں سماج وادی پارٹی کی نامزد امیدوار شان ہند نہال احمد،یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی،اطہر حسین اشرفی،زاہد ندوی وغیرہ موجود تھے۔