پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کو اُتّرپردیش میں کراری شکست سے دوچار کرنے کے بعد سماج وادی پارٹی کے قومی صدر *جناب اکھلیش یادو* سیاسی طور پر پہلی مرتبہ مالیگاؤں شہر آنے والے ہیں. ان کا اور ان کے ساتھ رکن پارلیمنٹ *اقراء حَسَن چودھری* و دیگر ملکی رہنماؤں کا شہر مالیگاؤں کی جانب سے زبردست استقبال کرنے اور جلسۂ عام کو بھرپور کامیاب کرنے کا لائحۂ عمل طئے کرنے کے لئے سماج وادی پارٹی کے ذمہ داران و ورکروں کی ایک اہم مشورتی میٹنگ بروز جمعرات، دوپہر ایک بجے، افتخار جماعت خانہ (نزد شانِ ہند رابطہ آفس) جونا آگرہ روڈ پر منعقد کی گئی ہے. اس میٹنگ میں *سماج وادی پارٹی کی نامزد امیدوار محترمہ شانِ ہند نہال احمد صاحبہ* خصوصی خطاب کریں گی. سماج وادی پارٹی کے سبھی چھوٹے بڑے ذمہ داران و ورکر حضرات اس خبر کو ہی دعوت نامہ سمجھتے ہوئے مذکورہ میٹنگ میں وقت کا خیال رکھتے ہوئے ضرور بہ ضرور شرکت کریں اور 18 اکتوبر کو ہونے والے جلسۂ کی کامیابی کے لئے اپنے مفید مشوروں سے نوازیں. ایسی درخواست مہاراشٹر سماج وادی پارٹی یُووا جَن سبھا کے سیکریٹری *مستقیم ڈِگنیٹی* کی جانب سے کی جاتی ہے.
*سماج وادی پارٹی ریاستی ذمہ داران کی مالیگاؤں آمد* *بروز جمعرات دوپہر ایک بجے مشورتی میٹنگ*
اکتوبر 09, 2024
18 اکتوبر کو _عزیز کَلّو اسٹیڈیم_ میں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر *جناب اکھلیش یادو* اور رکن پارلیمنٹ *محترمہ اقراء حَسَن صاحبہ* کے _عظیم الشان جلسۂ عام_ بنام *جَن اَدھیکار سَبھا* کو کامیاب بنانے اور جلسہ گاہ کے معائنے کے لئے سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر *جناب ابوعاصم اعظمی صاحب* کی ایماء پر کارگزار صدر شری پرتاپ ہوگاڑے، سیکریٹری جنرل پرویز صدیقی، یُووا جَن سبھا کے صدر فہد احمد سمیت دیگر ریاستی ذمّہ داران مالیگاؤں دورے پر تشریف لا رہے ہیں.