مالیگاؤں (پریس ریلیز) مرحوم شیخ رشید صاحب نے ہزار کھولی، امداد نگر، مہاڈا کے اسی وارڈ سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا تھا، کونسلر بننے سے لیکر ایم ایل اے تک کا شیخ رشید کا سفر اپنے وارڈ کیلئے قابل توجہات رہا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے وارڈ کی عوام کے گھریلو، سماجی، معاشی و سیاسی معاملات کو حل کرنے کی کامیاب کوشش کی ۔آج اسی ترقی یافتہ وارڈ میں ہم شیخ رشید صاحب کی یاد میں شیخ رشید چیریٹیبل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شیخ رشید ایجوکیشن کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں ۔جو کہ شہر کا پہلا رعایتی نیٹ سینٹر ہوگا ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ نے کیا ۔موصوف تقریب سنگ بنیاد سے خطاب کررہے تھے ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس نیٹ سینٹر کیلئے ہم نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے جب مطالبہ کیا تو انہوں نے اپنے حصے کا مائناریٹی فنڈ شیخ رشید چیریٹیبل فاؤنڈیشن کیلئے وقف کردیا اور ہمیں تین کروڑ روپے کا فنڈ فراہم کیا ۔ہم نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔آصف شیخ نے کہا کہ شیخ رشید ایجوکیشن کیمپس میں 8 کمرہ ہونگے ، 200 کرسیوں پر مشتمل شیخ خلیل آڈیٹوریم ہوگا ، لڑکیوں کیلئے علیحدہ اور لڑکوں کیلئے علیحدہ نشستوں کا نظم ہوگا ۔ لیڈیز جینٹس ٹیچرس اسٹاف روم علیحدہ علیحدہ بنایا جائے گا ۔اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کمرہ، فرنیچر، گارڈن اور اسٹڈی روم کی سہولت بھی یہاں موجود رہیگی ۔یہ اس علاقے ہی نہیں بلکہ پورے مالیگاؤں کیلئے ایک انتہائی خوبصورت عمارت اور اسٹڈی سینٹر ہوگا ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس کیمپس میں نیٹ اور جے ای ای کیساتھ ساتھ فاطمہ شیخ آدرش پرائمری اسکول ، ہائی اسکول، جونیئر و سینئر کالج شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں انتہائی رعایتی فیس میں غریب طلبا کو تعلیم سے نوازیں گے ۔صرف جو انتظامی اخراجات میں
ٹیچرس اسٹاف کی تنخواہ، پاور بل، صاف صفائی، دیکھ ریکھ کے اخراجات شامل ہیں بس اتنی ہی رعایتی فیس رکھی جارہی ہیں ۔آصف شیخ نے اس موقع پر کہا کہ اس کیمپس کی عمارت کو جلد از جلد تعمیر کر تشنگان علم کے حوالے کیا جائے گا ۔
اس تقریب سنگ بنیاد کی صدارت شیخ رشید کے پرانے ساتھی شبیر چاچا نے انجام دیا ۔اس موقع پر اہل محلہ نے آصف شیخ، حاجی رفیق شیخ، حاجی عقیل شیخ،احسان شیخ سمیت خانوادہ شیخ رشید کا استقبال کیا ۔وہیں معزز مہمانوں کا استقبال بھی خانوادہ شیخ رشید نے یہاں کیا ۔سنگ بنیاد شیخ رشید کے دوست شبیر چاچا، حیدر چاچا، شاکر شیخ، آصف شیخ ،عقیل حاجی و دیگر کے ہاتھوں رکھا گیا ۔اس موقع پر ایڈوکیٹ ہدایت اللہ ،شکیل بیگ،رضوان میمن،ڈاکٹر ندیم ، خان انعام الرحمن سر وغیرہ نے شیخ رشید اور آصف شیخ کی قیادت و کارہائے نمایاں کو بیان کرتے ہوئے نیک خواہشات و مبارکباد پیش کی ۔یہاں اہل محلہ کے علاوہ عرفان علی عابد علی، فقیرا حاجی، پپو تاج، سمیت درجنوں افراد موجود تھے ۔نظامت کے فرائض جنید عالم نے انجام دیا مسجد خانقاہ امدادیہ کے امام صاحب کی دعا پر پروگرام کا اختتام کیا گیا ۔