مالیگاؤں (راست نامہ نگار) جعفر نگر سروے نمبر 91 کی زمین کا سودا، ایثار پاؤتی میرے چاچا اور انکے کچھ دوستوں نے مل کر کی تھی لیکن جب ہمیں معلوم ہوا کہ یہ زمین اصل مالک کی نہیں ہے تو ہم نے بہت پہلے ہی یہ سودا رد کردیا ہے ۔ہمارے سیاسی مخالفین عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔اگر ہم وہ زمین خرید بھی لیتے تو سروے نمبر 91 کی زمین پر آباد لوگوں کو اکھاڑتے نہیں بلکہ انہیں قانونی حقوق دلاتے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ رشید نے کیا ۔موصوف جعفر نگر بسم اللہ ہوٹل کے پاس عبد الخالق صاحب کی صدارت میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔آصف شیخ نے کہا کہ جعفر نگر سروے نمبر 91 کی زمین پر اب ہمارا کسی طرح کا لین دین نہیں ہے، یہاں آباد گھر والوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، سیاسی مخالفین زبردستی گمراہی پھیلا کر عوام میں ڈر و خوف کا ماحول بنا رہے ہیں ۔جعفر نگر و اطراف میں آباد سمیت شہر کے تمام بنکروں سے آصف شیخ نے کہا کہ میں نے سولار بجلی اسکیم کا اعلان کیا تو ہمارے سیاسی مخالفین کے پیٹ میں درد ہونے لگا اور اس مرتبہ بھی عوام کو گمراہ کرنے نکل گئے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے مساجد و مدارس میں سولار سسٹم نصب کیا، قانون میں ترمیم کروائی بالکل اسی طرح مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر بھر کے بنکروں کو پاور لوم کیلئے سولار بجلی اسکیم کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم نے پاور لوم سولار بجلی اسکیم نصب کرنے کے تعلق سے معلومات حاصل کرلی ہے ۔اور ہم یہ جان کرینگے، انہوں نے کہا کہ 16 لاکھ روپے ایک کارخانے پر خرچ آئے گا اور یہ خرچ ہم سرکار سے لینگے ۔بقیہ دیگر مینٹیننس کے اخراجات بھی سرکار کریگی ایسی کوشش ہماری رہیگی تاکہ بجلی بل سے بنکروں کو نجات دلائی جا سکے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ابھی حال ہی میں ہم نے ہی بجلی سبسڈی کا جی آر نکالا اور بنکروں کو فائدہ پہنچایا ۔اسی طرح آصف شیخ نے کہا کہ سائزنگ کا کام بھی میں نے کیا ۔سائزنگ بند پڑی تھی مفتی اسمٰعیل خاموش تماشائی بنے تھے لیکن میں نے بنکروں کے ساتھ مل کر قانونی کاغذات تیار کئے اور سائزنگ کا تالا کھلوایا ۔آصف شیخ نے کہا کہ اب میں بنکروں سے ایک اور وعدہ کرتا ہوں کہ اگر آپ نے مجھکو اسمبلی میں کامیابی دلائی تو میں سائزنگ کو قانونی درجہ دلانے اور پرمیشن کیلئے کوشش کرونگا ۔
آصف شیخ نے مفتی اسمٰعیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے جھوٹ کی دکان نہیں بلکہ جھوٹ کا شاپنگ مال کھول دیا ہے ۔جہاں دیکھو جھوٹ بول رہے ہیں ۔مفتی اسمٰعیل کے دس سالہ ایم ایل اے شپ اور کارپوریشن میں تین تین میئر ہونے کے باوجود مفتی اسمٰعیل نے مالیگاؤں سمیت جعفر نگر، گولڈن نگر و وارڈ نمبر 4 کے اس علاقے میں کوئی کام انجام نہیں دیا ۔وہ ناکام ہوگئے ہیں اور اب انہیں اپنی شکست کا خوف ستا رہا ہے تو پھر جھوٹ بول رہے ہیں اور عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ جعفر نگر میں گزشتہ جمعہ کو جو جھگڑا ہوا اس میں بھی مفتی اسمٰعیل نے جھوٹ بولا ۔شیخ آصف کو بدنام کرنے اور غنڈہ گردی کے جھوٹے الزامات کو تقویت پہنچا نے کیلئے انہوں نے پوار واڑی پولس اسٹیشن پر اننا فاننا دھرنا دیا کہ شیخ آصف شیخ ورکروں نے ہمارے ورکروں کو مارا جبکہ یہ سیاسی جھگڑا ہی نہیں تھا ۔آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل دشمنی میں اتنے اندھے ہوگئے ہیں کہ انہیں اچھے برے کا فرق نہیں رہا ۔اب کیوں خاموش ہوگئے ہیں؟ اس جھگڑے میں ہمیں بدنام کرنے والے منہ کی کھا کر گر گئے ہیں ۔آصف شیخ نے پولس ڈپارٹمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جھگڑے کے تعلق سے پریس کانفرنس لیکر خلاصہ پیش کریں کہ جھگڑا کس نے کیا اور کیوں؟ مفتی اسمٰعیل گمراہی پھیلا رہے ہیں ۔اب مفتی اسمٰعیل کو شکست نظر ارہی ہے تو عوام سے معافی مانگنے نکلیں گے ۔لہٰذا عوام انکے جھانسے میں نہ آئیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ میں شہر میں تعمیر و ترقی کرنا چاہتا ہوں، میں روزگار، گارڈن، تعمیر و ترقی کا وعدہ کرتا ہوں ۔یوپی سبزی منڈی کی جگہ پر یوپی فنکشن ہال(شادی ہال) تعمیر کرنے کا اعلان بھی آصف شیخ نے کیا ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 20 نومبر کو رکشا نشانی پر ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔جمعہ کو سلام چاچا روڈ پر جھوٹوں کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے جلسہ عام بھی عوام سے شرکت کی گزارش کی ۔
اس موقع پر اسماعیل مل نے کہا کہ میں علما کرام سے سوال کرتا ہوں اور خلاصہ چاہتا ہوں کہ اکبر الدین اویسی کے گستاخہ بیان پر اس سے باز پرس کی جائے، انہوں نے کہا کہ اکبر الدین اویسی بھی جھوٹا ہے ۔مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر ایک فتنہ ہے ۔اپنے ویڈیو بیان میں ایک اسٹیج سے اکبر اویسی نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر پوچھتا ہے آپ کون ہو؟ نعوذبااللہ استغفراللہ، یہ جھوٹے لوگ اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وسلم کے نام پر جھوٹی سیاست کررہے ہیں ۔مفتی اسمٰعیل کو خواب میں بشارت ہورہی ہے اور اکبر اویسی کو دن کے اجالے میں بشارت ہورہی ہے ۔مفتی اسمٰعیل بھی جھوٹ بولتے ہیں اور اکبر اویسی بھی ۔لہٰذا اکبر اویسی کے اس بیان پر شہر کے علماء کرام کو آگے آ کر باز پرس کرنا چاہئے ۔اسماعیل ملا نے مزید کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے ہی کہا تھا کہ اکبر و اسد اویسی کے باپ دادا انگریزوں کے ایجنٹ تھے، یہ لوگ زینہ بنتے ہیں بی جے پی کو اقتدار تک لیجانے میں ۔اسماعیل ملا نے مفتی اسمٰعیل سے کہا کہ ہمت ہے تو کل اکبر اویسی کے منہ پر بولنا ورنہ ہم اپکو پھر جھوٹا سمجھیں گے ۔بم دھماکے معاملہ میں بھی مفتی اسمٰعیل نے کہا تھا کہ سب بے گناہ نہیں ہے اور بارہ نومبر کے معاملے میں بھی کہا تھا کہ پتھر لائے گئے تھے ۔مفتی اسمٰعیل نے ہمیشہ قوم کو بدنام کیا ہے اور نوجوانوں کو پھنسایا ہے ۔جعفر نگر میں جو لڑائی جھگڑا ہوا اس میں آصف شیخ کے ورکروں کو بدنام کیا گیا جبکہ یہ جھگڑا آپسی تھا، سیاسی نہیں اس میں بھی مفتی اسمٰعیل نے جھوٹ بولا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 20 نومبر کو اس جھوٹے ایم ایل اے کو کراری شکست دیکر آصف شیخ کو کامیاب کریں ۔اس موقع پر پاورلوم سمیتی کے سیکرٹری اور مفتی اسمٰعیل کے قریبی ساتھی عمیر سر اپنے ادارے کے ساتھ آصف شیخ کی پارٹی میں شامل ہوئے انہوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آصف شیخ کو تعمیر پسند لیڈر بتایا ۔اسی طرح سید مسلم، اکرم صدیقی، صابر گوہر ،رئیس عثمانی نے خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض جنید عالم نے انجام دیا ۔اس جلسہ عام میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کرتے ہوئے آصف شیخ کو ایم ایل اے بنانے کا عزم ظاہر کیا ۔درجنوں افراد نے مجلس اتحاد المسلمین کو چھوڑ کر آصف شیخ کی انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا میں شمولیت اختیار کی ۔