گزشتہ دنوں اخبارات اور یوٹیوب کی ذریعے سُنّی تنظیموں کی جانب سے اسمبلی الیکشن میں مفتی محمد اسماعیل صاحب کی حمایت کا اعلان کیا گیا، جس میں خصوصیت کے ساتھ سُنّی تعزیہ کمیٹی کا نام لکھا اور بولا گیا ہے۔ اس تعلّق سے میں ریاض احمد قادری عطر والے عوام کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ سُنّی تعزیہ کمیٹی ایک مذہبی تنظیم ہے۔ اور شروع سے ہماری پالیسی رہی ہے کہ کمیٹی کسی بھی سیاسی پارٹی یا اُمیدوار کی حمایت یا مخالفت نہیں کرتی ہے۔ اس دن جو میٹنگ رکھی گئی تھی، اس میں سُنّی کونسل کی جانب سے حمایت دینے کی بات پہلے سے طے تھی۔ مگر عین وقت پر وہاں سُنّی تعزیہ کمیٹی کا نام بھی لے لیا گیا، جو کہ سراسر غلط ہے،اور سُنّی تعزیہ کمیٹی کے لوگوں میں انتشار اور بے چینی پیدا کرنے والا ہے۔ سُنّی تعزیہ کمیٹی کی جانب سے میں اس بات کا خلاصہ کر رہا ہوں کہ سُنّی تعزیہ کمیٹی کی جانب سے مفتی صاحب کو یا کسی کو بھی کوئی حمایت نہیں دی گئی ہے۔ اور سُنّی تعزیہ کمیٹی کے اراکین اپنی اپنی مرضی اور پسند کی مطابق کسی بھی اُمیدوار کی حمایت کرنے اور ووٹ دینے کے لئے آزاد ہیں۔ بتاتے چلیں کہ امامِ حسین علیہ السّلام سے عقیدت و محبت رکھنے والے، تعزیہ کو ماننے اور احترام کرنے والے مالیگاؤں شہر میں لاکھوں لوگ ہیں، سینکڑوں کی تعداد میں لوگ تعزیہ بناتے ہیں، ان میں ہر دھرم، ہر ذات، ہر برادری، ہر جماعت، ہر طبقہ اور ہر پارٹی کے لوگ شامل ہیں۔ اور جو تعزیہ نہیں بناتے ہیں وہ بھی ہر معاملے میں تعزیہ داروں کی مدد کرنے اور ساتھ دینے میں آگے رہتے ہیں۔ سُنّی تعزیہ کمیٹی کا جب بھی جس سے بھی کام پڑا، سب نے بلا تاخیر ساتھ دیا، مدد کی، اور کام کر کے دیا ہے۔ مرحوم ساتھی نہال احمد صاحب، مرحوم الحاج شبّیر سیٹھ صاحب، مرحوم شیخ رشید صاحب، مرحوم ساتھی بلند اِقبال صاحب، مرحوم عتیق کمال صاحب، 2018 کے شیو سینا کے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین صاحب، شہر کی ہر پارٹی کے کارپوریٹر حضرات، سب نے کہیں نا کہیں، کم یا زیادہ سب نے ہماری مدد کی ہے۔ سب سے زیادہ کام ہماری کمیٹی کے سیکریٹری جاوید انور صاحب کرتے ہیں، جو کہ خود سماجوادی پارٹی میں ریاستی جنرل سیکریٹری ہیں. ہماری کمیٹی کے دوسرے لوگ بھی کہیں نہ کہیں کسی نا کسی پارٹی سے جُڑے ہوئے ہیں۔ اسی طرح شہر کی ہر سياسی پارٹی، سماجی تنظیمیں، ملّی تنظیمیں بلا اختلاف اپنے پروگراموں میں کمیٹی کو بلاتے ہیں اورعزت دیتے ہیں۔ اس لئے سُنّی تعزیہ کمیٹی بھی ہر کسی کی برابر سے عزت کرتی ہے. یہی وجہ کہ ہم الیکشن میں کسی ایک کی حمایت کمیٹی کی طرف سے نہیں کر سکتے. بلکہ ہر تعزیہ دار کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے جس کی حمایت کرنا چاہے کر سکتا ہے. اور کمیٹی کا کوئی بھی ممبر یا عہدیدار اگر کسی پارٹی کی حمایت کرتا ہے تو وہ اس کے اکیلے کا ذاتی معاملہ ہو سکتا ہے، اُسے پوری کمیٹی کا فیصلہ نہیں کہا جاسکتا.
مفتی اسماعیل کی حمایت کی خبر غلط سُنّی تعزیہ کمیٹی غیر جانبدار ہے، اور رہیگی!
نومبر 02, 2024