مالیگاؤں ( ایس این انصاری)گزشتہ دو تین صدیوں سے سائنسی ایجادات نے ہماری زندگی پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔ یہ سائنسی ایجادات ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں نظر آتی ہیں، چاہے وہ ہماری روزمرہ کے استعمال کی اشیا ہوں یا جنگی سازو سامان، چاہے وہ طب ہو یا انجینئرنگ کے مختلف شعبے ہو۔ ہر سائنسی ایجاد کے پیچھے سائنسدانوں کی ایک ٹیم کی انتھک محنت شامل ہوتی ہے اور وہ دن رات سائنسی تحقیق کر کے کسی ایجاد کو پایہٴ تکمیل تک پہنچاتے ہیں۔ عمومی طور پر سائنسی ایجادات اور تحقیق کرنے کے لیے ڈاکٹریٹ (PhD) ڈگری کی جاتی ہے ۔ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ایک انسان کے اندر سائنسی تحقیق اور ایجاد کرنے کی باقائدہ صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے۔
شہر مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے انجینئر عاکف انجم شیخ عثمان نے بھارت کے معروف نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(NIT) سورت گجرات سے شعبہ میکانیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی ڈگری مکمل کی۔ موصوف کی کئی برسوں کی انتھک محنت ، جہد مسلسل اور قابل قدرتحقیق رنگ لائی اور عاکف انجم شہر مالیگاؤں کے ایسے پہلے طالب علم بنے جنھوں نے این آئی ٹی سورت سے شعبہ میکانیکل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کی۔ انھوں نے پروفیسر اے اے شیخ ( ہیڈ، شعبہ میکانیکل انجینئرنگ) کے زیر رہنمائی میں اس منزل کو طے کیا۔
عاکف انجم کی تحقیق صلاحیتوں کا اندازہ ان کے مرتب کردہ مقالوں سے لگایا جاسکتا ہے جو انٹر نیشنل جریدوں میں شائع ہوچکے ہیں۔ موصوف نے دو انٹر نیشنل کانفرنس میں ان کے تحقیقی مقالوں کو بخوبی پیش بھی کیا۔ ابتک ان کے کل 19 مقالے بین الاقومی جریدوں (ایلس ویئر، آپٹکس اینڈ لیزر ٹیکنالوجی، آپٹیک، انفراریڈ فزکس اینڈ ٹیکنالوجی، جرنل آف انجینئرنگ ریسرچ) میں شائع ہو چکے ہیں۔ نیز ان کے نام ایک پیٹنٹ بھی ہے اور ایک پینٹنٹ مراحلے میں ہے۔ دوران پی ایچ ڈی انھوں نے دو مرتبہ حکومت گجرات سے ریسرچ فنڈ حاصل کیا اور سعودی عربیہ کی معروف کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منیرل اور خلیفہ یونیورسٹی دبئی کے اشتراک سے ریسرچ پروجیکٹ پر کام بھی انجام دیا۔ نیز آسٹریلیا کی ڈیکن یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر کے ساتھ تحقیقی کام انجام دیا جارہا ہے۔
عاکف انجم شیخ عثمان کا تعلق مالیگاؤں شہر کے دینی اور تعلیمی گھرانے سے ہے۔ ان کے والد مرحوم شیخ عثمان پرائمری اسکول نمر 16 اسلام آباد میں بطور معلم تھے۔ موصوف نے بنیادی تعلیم اردو میڈیم، پرائمری سے لیکر ہائی اسکول اور جونیئر کالج تک مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج سے مکمل کی۔ بعد ازاں میکانیکل انجینئرنگ میں گریجویشن(BE) پی آر ای سی انجینئرنگ کالج (لونی) سے سال 2016 میں کامیاب کرنے بعد ماسٹر ڈگری (MTech) میں ایڈمیشن کےلئے لازمی مشکل ترین گیٹ (GATE) امتحان میں نمایاں نمبرات حاصل کئے۔ انھوں نے گورنمنٹ کالج آف انجینئرنگ کراڈ ضلع ستارا سے ماسٹر ڈگری بھی میکانکل انجینئرنگ 2018 میں مکمل کی۔ اسی طرح سے پی ایچ ڈی ڈگری این آئی ٹی سورت سے سال 2024 میں مکمل کی۔
موصوف کی اس مولانا امتیاز اقبال صاحب (جنرل سیکرٹری جمعیت العلما مدنی روڈ), ستایا ملک لوک سیوا گروپ کے اعجاز صاحب، انصاری ذاکر حسین (منترالیہ)،عمر قریشی صاحب (سابق شکشن سنگ سمیتی، نائب صدر قریش الجماعت), ڈاکٹر اتل باکرے صاحب (ڈی آر ڈی او ڈائریکٹر)، کمشنررویندر جادھو صاحب، ڈپٹی کمشنر شندے صاحب، اسکول بورڈ کے اے او چندرکانت پاٹل صاحب، جناب ساجد احمد (چیئرمین ڈائمنڈ گرلز ہائی اسکول)، ڈاکٹر ندیم (اے آئی ٹی فارمیسی)، جناب رفیق (رائل کالج فارمیسی)، جناب عارف لابیلا ، , ڈاکٹر دلاو رحسین (منصورہ انجینئرنگ کالج)، پروفیسر فہد بلال ، عبدالحفیظ لینسیا، وغیرہ احباب نے مبارکباد پیش کی۔